پاکستان سیاست

حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کو صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے اصولی منظوری دیدی

پنجاب کے سرکاری ملازمین کو صحت کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دے دی گئی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کو بھی صحت کارڈ جاری کرنے جا رہی ہے جس پر وزیراعظم نے اصولی منظوری دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو مکمل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

سرکاری ملازمین کی طرف سے بھی صحت کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا حکومت پنجاب نے اب سرکاری ملازمین کے لئے صحت کارڈ کا قابل عمل پلان جلد مکمل کرنے پرکام شروع کر دیا ہے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے لئے صحت کارڈ کی اجازت دے دی ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.