fbpx
تازہ خبر دنیا

کشمیری اخبارات کا انوکھا احتجاج، سرورق خالی چھوڑ دیا

 مودی سرکار کی میڈیا کا گلا گھونٹنے کے خلاف کشمیر میں اخبارات نے بطور احتجاج سرورق خالی چھوڑ دیا۔ پلوامہ حملے کے بعد مودی سرکار نے دو اخبارات کے اشتہارات بند کر دیے تھے۔

دوسری طرف حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے کی کوشش کے خلاف وادی بھر میں احتجاج کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کے طور پر اخبارات نے فرنٹ پیج خالی چھوڑ دیا۔

مودی حکومت نے پلوامہ حملے کے بعد،، کشمیر یوں کی آواز دبانے کے لیے دو بڑے اخبارات گریٹر کشمیر اور کشمیر ریڈر کے اشتہارات بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری طرف میر واعظ عمر فاروق کی تحقیقات کے لیے نئی دہلی طلبی کے خلاف سرینگر میں ہڑتال کی گئی۔ حریت رہنما پر بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے کہ ان کے گھر سے چالیس فٹ انٹینا برآمد ہوا جسکے ذریعہ وہ پاکستان میں رابطے میں رہتے تھے۔

ادھر شوپیاں میں بھارتی فوج کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج جوانوں پر تشدد کرتی ہے، موبائل فون چھین لیتی ہے اور شناختی کارڈ دیکھنے کے بہانے ہراساں کرتی ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin