پاکستان سیاست

‘نوازشریف کو کچھ ہوا تو یہ قتل سمجھا جائیگا، عمران ذمہ دار ہونگے’ خورشید شاہ

 پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں، عمران خان یاد رکھیں اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو یہ قتل سمجھا جائے گا اور قتل کے ذمہ دار وزیراعظم ہونگے ۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول سیاستدان ہیں، نوازشریف سے ملتے ہیں تو کوئی حرج نہیں۔ سب کو نوازشریف کی صحتیابی کیلئے دعا کرنی چاہیئے، سروسز ہسپتال میں دل کے عارضے کا شعبہ ہی نہیں۔ عمران گالم گلوچ اور کنٹینر کی سیاست کرتے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ عمران خان یاد رکھیں اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو یہ قتل سمجھا جائیگااور قتل کے ذمہ دار عمران خان ہونگے۔ آج جو حکومت کر رہی ہے اسی بات پر نواز شریف پر ڈان لیکس آ گئی تھی ۔ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے. ہم اس ملک میں آئین کے خالق ہیں اس لئے اتار چڑھاؤ کو سمجھتے ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.