حادثہ دنیا

بھارت کا ایک اور لڑاکا طیارہ تباہ

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی ایئرفورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع بکانر میں شوبہ سرکی دھانی علاقے میں مگ 21 طیارہ تباہ ہوا جبکہ پائلٹ طیارے کے گرنے سے قبل باہر نکل گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مگ 21 معمول کی پرواز پر تھا جب اسے تکنینی خرابی کا سامنا ہوا اور وہ حادثے کا شکار ہوگیا

ادھر بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں ایسا لگتا ہے کہ طیارہ پرندے کے ٹکرانے سے خراب ہوا، تاہم اس واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے اور ایک جنگی ہیلی کاپٹر تباہ ہوچکے ہیں، جن میں سے دو طیاروں کو پاک فضائیہ نے مار گرایا تھا۔

اس سے قبل حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ نے مار گرایا تھا جبکہ اس دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

جسے بعد ازاں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا تھا اور انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

27 فروری کو ہی بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت کم از کم 5 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

اس سے قبل 19 فروری کو بھارت میں فضائی کرتب کے لیے ہونے والے ایئر شو کے آغاز سے قبل ہی بھارتی فضائیہ کی سُریاکرن ایروبیٹک ٹیم کے 2 جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.