fbpx
پاکستان حادثہ

لاہور: دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، لڑکی جاں بحق متعدد زخمی

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو میٹرو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔

شاہدرہ اور گجومتہ سے آنے والی دو میٹرو بسیں یوحنا آباد اور دلوخورد کے اسٹیشن کے درمیان آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں کاہنہ کی رہائشی عمارہ مبین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حادثے زخمی ہونے والے دس افراد کو لاہور جنرل اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو ترجمان نے لڑکی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں بسوں کے ڈرائیورز کی حالت نازک ہے۔

فرانزک لیب کی ٹیموں نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے میٹرو بس ٹریک کا دورہ کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجوہات جلد سامنے آجائیں گی۔

تصادم کے باعث میٹرو بسیں ایک دوسرے میں دھنس گئیں جنہیں کرین کی مدد سے الگ کیا گیا جبکہ حادثے کے بعد میٹرو بس سروس معطل کردی گئی تھی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کری

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google