fbpx
PSL کرکٹ

حفیظ ان فٹ : سلمان بٹ قلندرز میں ”ایڈ” ہو گئے

 لاہور قلندرز نے انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے والے ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کی جگہ اوپنر سلمان بٹ کو شامل کر لیا۔

محمد حفیظ 16 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا تھا۔

ایونٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق لاہور قلندرز نے مدثر نذر کی سربراہی میں قائم تکنیکی کمیٹی کو محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کی جو منظور کر لی گئی۔

سلمان بٹ گزشتہ 3 سالوں سے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے عمل کا حصہ رہے ہیں اور انہیں سلور کیٹیگری میں رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سلمان بٹ، پاکستان کے اس اسکواڈ کا حصہ تھے جس نے 2009 میں انگلینڈ میں ہونے والا آئی سی سی کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیتا تھا۔

انہوں نے 24 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں 595 رنز اسکور کیے، جبکہ 74 ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچز میں سلمان بٹ نے 36 کی اوسط سے 2 ہزار 278 رنز بنا رکھے ہیں۔

لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ محمد حفیظ کا زخمی ہو کر ایونٹ سے باہر ہونا بدقسمتی ہے اور ہمارا ماننا ہے کہ سلمان بٹ جیسا کوئی سینئر پاکستانی کھلاڑی ہی ان کی جگہ لے سکتا تھا۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے اسے ایک میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

Tags

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin