پاکستان رپورٹرز نیوز

آر پی او جلالپور پیروالا اور سی پی او ملتان کی جلالپور پیروالا میں کھلی کچہری، پولیس کے خلاف شکایات کے انبار

جلالپورپیروالا: جمیل ملک  میڈیارپوٹر

جلالپورپیروالا ریجنل پولیس آفیسراور سی پی او ملتان کی طرف سےلگای جانے والی کھلی کچہری بدنظمی کاشکار ہو گئی لوگوں نے پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے
کچہری میں خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسرمہر وسیم نے پولیس کو اپنا قبلہ درست کرنے کا کہا، ان کا کہنا تھا  کہ عوام کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے گا کسی بھی شکایت کی صورت میں لوگ 15 پر اپنی شکایت درج
کروائیں علاوہ ازیں کھلی کچہری کے نا  مناسب انتظامات پر انہوں نے ایس ایچ او کی سرزنش بھی کی
کچہری میں پولیس کے اعلٰی افسران سمیت لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،  لوگوں کی شکایات سننے کے بعد آر پی او نے متعدد کیس تھانوں میں بنی  مصالحتی کمیٹی کو ریفر کیئے، ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ایس ایچ او 4 اے ایس آئیز سمیت متعدد اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا جن میں ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد اکرم شہزاد، تھانیدار اسرار ، رفیق قدیم اور فدا حسین شامل ہیں جبکہ سب انسپکٹر چوہدری صدیق کو قائم مقام ایس ایچ او  تعینات کر دیا گیا ہے


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin