پاکستان سیاست

نواز شریف واپس جیل جانا چاہتے ہیں : مریم نواز

 مریم نواز نے سروسز ہسپتال میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے والد کی خیریت دریافت کی اور کہا والد جلد واپس جیل جانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا نواز شریف کو بلڈ پریشر، شوگر، کڈنی، خون کی شریانوں اور دل کے امراض لاحق ہیں، بیشتر بیماریوں کا علاج پاکستان میں ہوسکتا ہے۔

 میاں نوازشریف کا  سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز دوپہر کا کھانا لے کر ہسپتال پہنچی۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف واپس جیل جانا چاہتے ہیں، انکے ٹیسٹ ہو رہے ہیں حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ ہی کرے گا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا تنویر، خواجہ عمران نذیر اور دیگر نے بھی سروسز ہسپتال میں نواز شریف کی عیادت کی۔

پارٹی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومتی وزرا کے بیان سے ہمیں مزید تکلیف پہنچتی ہے، نواز شریف کو تشویش ہے کہ ملک روز بروز نیچے جا رہا ہے۔

سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا ہے کہ میڈٰیکل بورڈ نے اپنی تجاویز محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیج دی ہیں، نواز شریف کے دل کا علاج سروسز میں ممکن نہیں، دل کے علاج کیلئے امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin