پاکستان سیاست

کشمیریوں کی آزادی کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: صدر، وزیراعظم

 صدر مملکت اور وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کی حمایت کرتی ہے۔

صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی اور پوری قوم کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کی حمایت کرتی ہے، مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کا دوغلا پن شکوک و شبہات کو ابھار رہا ہے۔

یوم کشمیر پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب ہے، اس دوران ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کیا گیا، کشمیری عوام جدوجہد آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.