پاکستان رپورٹرز نیوز

کشمیر ڈے کے حوالے سے جلالپور پیر والا میں ریلیوں کا انعقاد

جلالپور پیر والاسے (میڈیا رپورٹر) جمیل ملک کی رپورٹ
جلالپورپیروالا میں جماعت اسلامی اور دیگر تنظیموں کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیاں اور سیمنار منعقد کیے گئے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جماعت اسلامی تحصیل جلالپورپیروالا اور جماعت اسلامی یوتھ کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی یوتھ ضلع ملتان کے صدرفریال احمد ملک نے کی چوک فوارہ پہنچنے پر ریلی کے شرکاسے صدر جماعت اسلامی یوتھ ملتان فریال احمد ملک تنظیم استاتذہ پاکستان کے رہنماخالد محمودانصاری شاہد محمود ثقلین والوٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرعوام کےحق خود ارادیت کیلےاقوام متحدہ کی قرارداد کے باوجود بھارت کی ہٹ دھرمی برقرارہے اور بھارت کشمیریوں کے اپنے بنیادی حقوق کے لیئے اٹھائی جانے والی آواز دبانے کی خاطر ظلم وستم جاری رکھے ہوئے ہےپاکستانی عوام مقبوضہ کشمیرکےعوام کوبھارتی تسلط سے آزاد کروانے کے لئے ان کے شانہ بشانہ ہے اس موقع پر جماعت اسلامی تحصیل جلالپورپیروالا کے امیر حکیم اظہارالحق سابق امیر چوہدری عبدالحمید چیف آفیسر بلدیہ چیرمین کونسلرز میونسپل کمیٹی تحریک انصاف کے رہنما افتخار بخاری ایڈوکیٹ اور دیگر افراد ریلی میں موجود تھے شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کی


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin