fbpx
پاکستان سیاست

حکومت کوئی مذاق نہیں جو کسی کی خواہش پرختم ہو جائے گی : شاہ محمود قریشی

عمر کوٹ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو لوگ ایک دوسرے کے خلاف دست و گریبان تھے آج اکٹھے ہو کر کہتے ہیں حکومت کو نہیں چلنے دیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عمر کوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2018ء میں آپ کے اصرار پر یہاں سے الیکشن لڑا، آپ نے مجھے ووٹ دیا میں آپ کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو لوگ ایک دوسرے کے خلاف دست و گریبان تھے آج اکٹھے ہو کر کہتے ہیں حکومت کو نہیں چلنے دیں گے لیکن وفاقی حکومت کسی کی خواہش پر ختم نہیں ہو سکتی، تحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ اگر یہ اکھٹے ہو گئے تو بڑا مسئلہ ہوگا، یہ تبدیلی کا خوف ہے، اس لیے یہ سب ہمارے خلاف اکھٹے ہو رہے ہیں لیکن ہمیں حکومت سے نہیں پاکستان سے غرض ہے۔ انصاف کی متلاشی عوام آج ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin