پاکستان فن کار

گلاب چانڈیو کے بعد سینیئر اداکارہ روحی بانو بھی راہی عدم ہو گئیں

ماضی کی مقبول اور متعدد ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ روحی بانو طویل علالت کے بعد ترکی میں انتقال کر گئیں۔

روحی بانو کو گردے کے عارضے کے علاج کے لیے ترکی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج چل بسیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق گردے ناکارہ ہونے پر روحی بانو انتقال کر گئیں۔

اداکارہ کی بہن روبینہ یاسمین نے تصدیق کی کہ روحی بانو استنبول کے ہسپتال میں انتقال کرگئی ہیں۔

روبینہ یاسمین نے بتایا کہ روحی بانو گزشتہ 10 روز سے وینٹی لینٹر پر تھیں۔

روبینہ یاسمین کے مطابق روحی بانو کو علاج کے لیے تین جنوری 2019 کو ترکی منتقل کیا گیا تھا۔

ان کے مطابق روحی بانو کو پاکستان میں تدفین کرنے سے متعلق فوری طور پر فیصلہ نہیں ہوسکا، کیوں کہ ان کا پورا خاندان اس وقت ترکی میں ہے

روحی بانو گزشتہ کچھ سال سے نفسیاتی مسائل کا شکار تھیں—فائل فوٹو: فیس بک

واضح رہے کہ روحی بانو گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں اور گزشتہ برس نومبر میں ان سے متعلق خبریں آئی تھیں کہ وہ پر اسرار طور پر غائب ہوگئی ہیں۔

روحی بانو کی پراسرار گمشدکی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد ان کے بھائی نے خبروں کو مسترد کیا تھا اور بتایا تھا کہ معروف اداکارہ گھر میں ہی ہیں۔

ساتھ ہی روحی بانو کے بھائی نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ شیزو فرینیا نامی ذہنی مرض میں مبتلا ہیں اور لاہور کے مقامی ہسپتال سے ان کا علاج چل رہا ہے۔

روحی بانو سے متعلق اطلاعات تھیں کہ وہ اپنے اکلوتے بیٹے کے قتل کے بعد نفسیائی مسائل کا شکار تھیں۔

گزشتہ چند سال سے روحی بانو کی کسم پرسی کی تصاویر بھی سامنے آتی رہیں—فوٹو: فیس بک

روحی بانو نے جہاں شاندار اداکاری کی بدولت کئی ایوارڈ جیتے، وہیں ان کی ذاتی زندگی مسائل کا شکار رہی۔

ماضی کی مقبول اداکارہ کی ازدواجی زندگی بھی ناکام رہی اور ان کے اکلوتے بیٹے کو بھی قتل کردیا گیا، جس کے بعد وہ آہستہ آہستہ بیماریوں کا شکار بنتی گئیں۔

روحی بانو نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈ حاصل کیے تھے۔

روحی بانو کے انتقال پر پاکستان کی شوبز شخصیات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

روحی بانو نے متعدد ایوارڈ بھی جیتے تھے—فائل فوٹو: فیس بک


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.