پاکستان ثقافت

بسنت نہیں منائی جائے گی : حکومت پنجاب

 پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کر لیا ہے، صوبے کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ادارے اپنی ذامہ داریاں پوری کرے تو ایسے تہوار منائے جا سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت نے بسنت نہ ماننے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے کل عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرایا جائے گا۔ پنجاب کے سینئر وزیر عبداالعلیم خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تو ایسے تہوار منائے جا سکتے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل عدالت میں حکومت کی طرف سے تفصیلی جواب جمع کرایا جائیگا۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ محفوظ بسنت کی تیاری کیلئے 4 سے 6 ماہ کی ورکنگ درکار ہے۔ ادارے ذمہ داریاں پوری کریں تو ایسی سرگرمیاں ہو سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈور اور پتنگ کی تیاری رجسٹرڈ ہونی چاہیے اور باقاعدہ نظام وضع ہونا چاہیے، اس کے علاوہ دھاتی تار کے استعمال اور قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کہا کہ بسنت نہ منانے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کر رہے ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin