دنیا فن کار

بد ترین اداکاری، ڈونلڈ اور میلانیا ٹرمپ ایوارڈ کے لیئے نامزد

 39 ویں گولڈن ریسبیری ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا جس کی تقریب 23 فروری کو منعقد ہو گی۔ ایوارڈ ان اداکاروں، ہدایتکاروں اور فلموں کو دیا جاتا ہے جنہیں آسکر انتظامیہ نظر انداز کر دیتی ہے۔

“گولڈن ریسبیری ایوارڈ‘‘ کی انتظامیہ نے اداکاروں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو بھی نامزد کر دیا۔  یہ ایوارڈ دراصل ان اداکاروں، ہدایت کاروں اور فلموں کو دیا جاتا ہے جنہیں آسکر انتظامیہ نظر انداز کردیتی ہے۔ 39 ویں گولڈن ریسبیری ایوارڈ کی نامزدگیوں میں بدترین اداکار کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ اور بدترین معاون اداکارہ کیلئے ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کو دستاویزی فلم ڈیتھ آف نیشن اور میلانیا کوٖ فارن ہائٹ نائن الیون میں نظر آنے پر نامزد کیا گیا۔ اس ایوارڈ کی تقریب 23 فروری کو منعقد کی جائے گی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

WordPress Video Lightbox Plugin