پاکستان

شہری کی عمارت پر ہیسکو(واپڈا) کا ناجائز قبضہ، پولیس کی کارروائی

(پاک ایشیاء، عبدالجبار سولنگی سے) نیو سعید آباد میں ریلوے پولیس نواب شاہ نے ہیسکو کے دفتر میں کارروائی کرتے ہوئے پوری عمارت خالی کروا لی-

تفصیلات کے مطابق ضلع مٹھیاری کے شہر نیو سعید آباد کے رہائشی ساؤن کھوسہ نے عمارت لیز پر لی رکھی تھی جہاں واپڈا نے اپنا دفتر بنا رکھا تھا – ساؤن کھوسہ نے بارہا واپڈا حکام کو عمارت خالی کرنے کا کہا مگر واپڈا نے اُس کے ایک نا سنی – جس پر ساؤن کھوسہ نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے واپڈا حکام کو عمارت خالی کرنے کے لیے قانونی نوٹس بھی بھجوائے اور واپڈا کی جانب سے جواب نا موصول ہونے پر آج ریلوئے پولیس نواب شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے ہیسکو(واپڈا) سے عمارت خالی کروا لی- پولیس نے ہیسکو دفتر کا سارا فرنیچر اور کاغذات عمارت سے نکال کر سڑک پر رکھ دیئے اور عمارت ساؤن کھوسہ کے حوالے کر دی-
معاملہ کو حل کروانے کے لیے چیئرمین نیو سعید آباد”عزیز احمد راؤ” کے علاوہ نیو سعیدآباد کے ائے سی، ٹی ایم اور مختیارِ کار نے مذاکرات کرنے کی کوشش کی مگر معاملہ حل نا ہو سکا-
کل دوپہر 12 بجے ڈی سی مٹھیاری اِس معاملہ کا جائزہ لے کر اِسے حل کروانے کے لیے اپنے دفتر میں کارروائی کریں گے-
پاک ایشیاء کے میڈیا رپوٹر عبدالجبار سولنگی نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی کارروائی کے بعد انہوں نے عمارت میں اپنے بیوی بچوں کو منتقل کر دیا ہے پر اگر حکام نے اُن سے زیادتی کی تو مجبوراً مجھے عمارت خالی کر نی پڑھ سکتی ہے-


اس خبر کے بارئے میں کمنٹ کے ذریعہ اپنی رائے کا اظہار کریں
Tags