fbpx
پاکستان فن کار

انگلش میرا فیورٹ سبجیکٹ ہے، اداکارہ نہ ہوتی تو انگلش پڑھاتی : میرا

کراچی:  اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ اگر اداکارہ نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی اور انگریزی پڑھاتی کیونکہ یہ انکا فیورٹ مضمون ہے۔

گلابی انگریزی کے لیے مشہوراداکارہ میرا کی باتیں بھی کم گلابی نہیں ہوتیں۔ کراچی کے نجی تعلیمی ادارے میں میڈیا اسٹڈیز کے طلباء کے لیے فلمسٹار میرا سے ایک ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

زرد لباس اور کشمیری جھمکے پہنے اداکارہ میرا طلبہ سے گھل مل گئیں اور ان کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ کہتی ہیں جلد ایک فلم اکیڈمی بنانا چاہتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نہ ہوتی تو انگریزی کی ٹیچر ہوتی، ان کی والدہ بھی ٹیچر تھیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہونے والی کرپشن کے متعلق بہت کچھ جانتی ہیں لیکن مجبور ہیں ، ایک بار ان کی نئی فلم باجی ریلیز ہو جائے پھر بہت کچھ بتائیں گی ۔

اداکارہ میرا نے بار بار طلباء کو ان کی نئی فلم ” باجی” دیکھنے کی ہدایت کی جو رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہو گی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin