پاکستان سیاست

عمران خان کو ہر صورت علیمہ خان کی جائیدادوں کی وضاحت دینا ہوگی : خورشید شاہ

سکھر:  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ہر صورت علیمہ خان کی جائیدادوں کی وضاحت دینا ہوگی، حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ سیاست گالم گلوچ نہیں، خدمت کا نام ہے۔

خورشید شاہ نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوبس ایک ہی فکر ہےقرضے کیسے لیےجائیں۔پہلے یہ کہتے تھے قرض نہیں لیں گے، خودکشی کرلیں گے ۔5 ماہ گزر گئےمگروزیراعظم پارلیمنٹ میں نہیں آئے۔عمران خان نےکہاتھاکہ ہربدھ کو آکرپارلیمنٹ میں جواب دوں گامگر ایسا نہ ہو سکا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پہلے بجلی،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا پھر ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں لیکن حکومت پوچھنےکوتیارنہیں،سیاست خدمت کا نام ہے، گالم گلوچ نہیں۔ پیپلزپارٹی چار آمروں سے مقابلہ کرکے یہاں پہنچی۔ ہم نے جیئے بھٹو کیساتھ جیئے عوام کا بھی نعرہ لگایا۔ وزیراعظم عمران خان کو اپنی بہن علیمہ خان کی جائیدادوں کی ہر صورت وضاحت دینا ہوگی۔خورشیدشاہ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کے ایسےمینڈیٹ کےباوجودہم نےدعوت دی آئیں کام کریں، انھوں نے نوجوانوں کو دھوکا دیا گیا کہ روزگار دیں گے،گھروں اور نوکریوں کا کہا لیکن کیا کچھ نہیں۔ اس کے برعکس ہم نے جو 2008 میں وعدے کیے وہ پورے کیے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.