پاکستان سیاست

نواز زرداری کی سیاست ماضی کی باتیں ، کسی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے : فواد چوہدری

لاہور:  وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایک چلا گیا جبکہ دوسرا بھی جیل جانے والا ہے۔ حکومت خوفزدہ ہے اور نہ بلیک میل ہو گی، مستحکم سیاست کی بنیاد رکھ دی، عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ پہلے حکمرانوں کو پاکستان سے دلچسپی نہیں تھی، ان کا مقصد صرف اپنی تجوریاں بھرنا تھا، ہم پاکستان کے میگا ایونٹ کا کیلنڈر لا رہے ہیں جبکہ دنیا کے 66 ملک کے لئے ویزے کو ختم کر رہے ہیں تا کہ سیاحت کو فروغ مل سکے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں، نواز شریف اور آصف زرداری سیاسی طور پر ختم ہو چکے ہیں۔ دونوں نے پارلیمان کے اندر اور باہر سیاسی دباؤ ڈالا لیکن وزیراعظم عمران خان این آر او پر یقین نہیں رکھتے، ایک جیل چلا گیا جبکہ دوسرا بھی جانے والا ہے پھر خوب گزرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 جنوری کو نیا بجٹ سامنے لائیں گے، اب اصل بجٹ آ رہا ہے۔ نئے منی بجٹ میں معاشی استحکام لائیں گے۔ عوام صبر کریں اور پاکستان کی لیڈرشپ پر بھروسہ کریں حالات بہتر ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میں سندھ اپنے وزارت کے معاملے کے سلسلے میں جا رہا ہوں، صوبہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے وہاں جانے پر کیسے پابندی لگائی جا سکتی ہے؟

اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے درخواست کی کہ وہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن سے دوستی کر لیں، وہ آپ کا دوست اور اچھا انسان ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.