پاکستان سیاست

حکومت سندھ انقلاب لے آئی ، سرکاری نوکریاں کھل گئیں، چنگچی رکشہ کی فریاد سن لی گئی

 نئے سال میں سندھ کابینہ کا پہلا اجلاس، پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ گریڈ ایک سے پانچ کے لیے نوکریوں کا اعلان کر دیا۔ زخمی کا علاج اب مفت ہوگا، چنگچی رکشا بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں شمار ہوگا۔ تھرکول کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا فیصلہ جبکہ گنے کی سرکاری قیمت 182 روپے مقرر کر دی گئی۔

سندھ کابینہ کے اجلاس میں سالوں سے بند سرکاری بھرتیاں کھول دی گئیں۔ گریڈ ایک سے پندرہ کی آسامیوں پر نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت دی جائے گی۔ ہر سرکاری اور نجی ہسپتال زخمی کے علاج کا پابند ہوگا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری کوارٹرز اور سرکاری نوکری کسی سے نہیں چھینی جائے گی۔ سندھ کابینہ نے گنے کے نرخ سے پریشان آبادگار اور تھر واسیوں کے لیے بھی خوشخبری دیتے ہوئے 182 روپے من سرکاری نرخ مقرر کر دیا۔

اجلاس میں تھرکول پروجیکٹ سے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام کوٹ کے 757 خاندانوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔

سندھ کابینہ نے چنگچی رکشے ریگولرائز کرنے کے ساتھ کرایے بھی طے کر دیے ہیں۔ چھ کلومیٹر کے سفر پر دس روپے اور زیادہ پر 15 روپے کرایہ ہوگا۔ سندھ کابینہ نے میئر اور ڈپٹی میئر کو ہٹانے کے لیے بلدیاتی نظام میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی۔

کابینہ اجلاس میں محکمہ جنگلات کی زمینوں پر قبضے ختم کرانے کے لیے بھی احکامات دیے گئے جبکہ وزیر بلدیات کو لوکل باڈیز کے مختلف اراکین مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin