پاکستان سیاست

پیپلز پارٹی خوش نہ ہو، عدالت نے کسی کو کلین چٹ نہیں دی: فیاض الحسن چوہان

لاہور:  پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں ن لیگ والوں نے بھی لڈیاں ڈالی تھیں، خوش نہ ہوں پیپلز پارٹی والوں کا حال بھی لیگیوں جیسا ہوگا، عدالت نے بھی کہہ دیا کہ بلاول معصوم ہے، پیچھے اداکار کوئی اور ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے ابھی خوشیاں نہ منائیں، پاناما کیس میں ن لیگ نے بھی لڈیاں ڈالی تھیں، ان کے حالات بھی ن لیگ والوں کی طرح ہونگے، جو کرپشن کرے گا اس کیخلاف نیب اور عدالتیں کارروائی کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان پر کیوں غصہ نکال رہے ہیں، کیس تو نیب میں گیا ہے، ہماری حکومت نے ابھی تک نیب میں ایک قاصد بھی بھرتی نہیں کرایا جبکہ چیئرمین نیب پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مل کر بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین عوام کی آنکھوں میں ڈھول جھونک رہے ہیں، جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے کہنے پر بنی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت پر یلغار کر دی ہے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ نے وزارت داخلہ کو ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے 172 افراد کے نام دیئے تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج عدالت نے بھی کہہ دیا بلاول معصوم ہے لیکن پیچھے اداکار کوئی اور ہے، پیپلز پارٹی والے خوش نہ ہوں، ابھی کسی کو کلین چٹ نہیں دی گی، چیف جسٹس نے حکم کیا نیب 2 ماہ میں کرپشن کی تفتیش کریں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin