پاکستان سیاست

دنیا جانتی ہے آج پاکستان میں ایماندار رہنما ہے، افتخار درانی

اسلام آباد:  وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں ایماندار رہنما ہے، یہی وجہ ہے کہ عالمی رہنما دہائیوں بعد پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔

افتخار درانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آج عالمی رہنما پاکستان سے بزنس کرتے ہیں، ہم ابوظہبی کے ولی عہد کے دورہ پاکستان پر مشکور ہیں۔

خیال رہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے آج پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا۔ معزز مہمان پاکستان پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کو ایئر پورٹ پر خود رسیو کیا اس دوران انھیں‌ 21 توپوں‌ کی سلامی بھی دی گئی

محمد بن زید النیہان اس سے پہلے 2007ء میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ وہاں مقیم 16 لاکھ پاکستانی سالانہ ساڑھے چار ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔

شیخ محمد بن زیدالنہیان کی پاکستان آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور معروف شاہراہوں پر دونوں ملکوں کے پرچم آویزاں کئے گئے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin