پاکستان سیاست

نواز شریف انجام کو پہنچے اب زرداری خیر منائیں : نعیم الحق

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے سابق حکمرانوں کو قانون کے مطابق سزائیں دلوائیں گے، نوازشریف کو سزا ہو چکی اب زرداری کی باری ہے، صدر ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں۔

نعیم الحق کا صحافی برادری سے کہنا تھا کہ قومی دولت لوٹنے والے سابق حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قانون کے مطابق سزائیں دلوائیں گے۔ گزشتہ 10 برسوں میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جس میں افغانستان کے معاملے پر تبادلہ خیال ہو گا۔

نعیم الحق نے یہ بھی کہا کہ اگلے ہفتے غربت کو کم کرنے کے لیے وزیراعظم خود اعلان کریں گے، وزیراعظم کا دورہ ترکی بڑا کامیاب رہا۔

 پاکستان سنہری دور کی طرف بڑھ رہا ہے، چند ماہ میں پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوجائے گی،حکومت غربت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.