fbpx
پاکستان سیاست

جس ادارے کو ہاتھ لگائیں پتاچلتا ہے وہ اندر سے کھوکھلا ہے : فواد چوہدری

 وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسی فلمیں چلیں کہ لوگ زیرو، زیرو سیون اور کیوبا کے اسمگلرز کی داستانیں بھول گئے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سابق ادوار میں اداروں میں اپنے لوگ لگا کر اداروں کو تباہ کردیا گیا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ، جس ادارے کو ہاتھ لگائیں پتاچلتا ہے وہ اندر سے کھوکھلا ہے، جب ادارے نیچے جاتے ہیں تو ملک بھی نیچے جاتا ہے۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ جو پکڑا جاتا ہے، وہ اگلے دن منسٹر انکلیو شفٹ ہو جاتا ہے، اسمبلی کو ایسے چلایا جا رہا ہے جیسے نیب کے اوپر بورڈ آف گورنر ہے، اسمبلی میں تقریریں کرتے ہیں، جیسے سارے معصوم ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان منزل کی طرف بڑھ رہا ہے، 2019معاشی مستقبل کی طرف بہت بڑا قدم ہو گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بندے کا بھی لحاظ نہیں ہونا چاہیے، لوگ کیوبا جیسے اسمگلر، جیمز بانڈ کو بھول گئے جو کچھ پاکستان میں ہوا، حدیبیہ اوراومنی جیسی جعلی کمپنیاں بنائی گئیں، ہمیں تو لوگوں نے احتساب کے لیے ووٹ دیا ہے، سیاست میں کوئی ذاتی تلخیاں نہیں ہیں۔

فواد چودھری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک بھی مقدمہ ہماری حکومت نے نہیں بنایا، ایک بھی انویسٹی گیشن کرنے والا افسر ہم نے نہیں لگایا، مک مکا چل رہا تھا دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کررہی تھیں۔ جے آئی ٹی میں 172 لوگ ملوث ہیں ، جب تمام اداروں سے ذاتی کام لیے جائیں  تو ادارے نیچے جاتے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو بے انتہا معاشی نقصان ہوا، پہلے پانچ ماہ میں ہم نے فائر فائٹنگ کی، اگلے چھ ماہ میں معیشت کو بنیاد ملے گی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin