شوبز فن کار

کپل شرما کا اپنی دلہنیا کو شوبز میں لانے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکارکپل شرما نے اپنی نئی نویلی دلہن گینی چھاتراتھ کو بھی شوبز میں متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل اپنے پروڈکشن ہاؤس ’’کے 9‘‘ کے بینرتلے پنجابی فلموں اورکامیڈی شوزکوپروڈیوس کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، تاہم وہ ان دنوں اپنے کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کے دوسرے سیزن میں مصروف ہیں لہٰذا انہوں نے اپنی بیوی گینی چھاتراتھ کو پروڈکشن ہاؤس کی ڈائریکٹرکے طورپرمتعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،گینی فلم میکنگ کے بارے میں خاصی معلومات رکھتی ہیں اور وہ جلد جالندھر سے ممبئی منتقل ہوجائیں گی،گینی پنجابی بہت اچھی بول اورسمجھ لیتی ہیں۔ آنے والے کچھ دنوں میں کپل پنجابی فلموں اورکامیڈی شوز پر کام کرنا شروع کردیں گے جو مقامی چینل پر دکھائے جائیں گے اور گینی ان میں بطور ڈائریکٹرکام کریں گی۔ 


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاونکیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin