پاکستان سیاست

ای سی ایل میں 172 نام ، مزید وقت دیں

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی رہنماؤں سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ لٹک گیا۔ جے آئی ٹی سربراہ احسان صادق نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سے ملاقات کر کے ناموں کی فہرست حوالے کر دی۔ جے آئی ٹی سربراہ کمیٹی نے اجلاس کے لیے تیاری کا بھی وقت مانگ لیا۔

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) سربراہ احسان صادق نے 172 افراد کی فہرست ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ طارق سردار کے حوالے کی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ ناموں کے حوالے سے تیاری کر کے ای سی ایل جائزہ کمیٹی میں پیش ہونا چاہتا ہوں، اس کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

ای سی ایل میں شامل ناموں کا جائزہ لینے کے لیے تین رکن کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں جوائنٹ سیکرٹری لا، سیکشن افسر ای سی ایل اور جوائنٹ سیکرٹری ای سی ایل شامل ہیں۔ کمیٹی اجلاس کب ہوگا؟ تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا جا سکا ہے۔

واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی سفارش پر حکومت نے آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال رکھے ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے  مالی تعاونکیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin