شوبز فن کار

فواد خان اور میری جوڑی پرفیکٹ ہے : سونم کپور

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے پاکستانی اداکار فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور فواد ایک ساتھ سکرین پر بے حد اچھے لگتے تھے ۔

’’کافی ود کرن‘‘پروگرام میں سونم کپور اپنی بہن ریحاکپور اور بھائی ہرشوردھن کپور کے ساتھ شریک ہوئیں، شو میں ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران جب کرن جوہر نے سونم سے سوال کیا کہ آپ کی آن سکرین جوڑی کس کے ساتھ سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے تو سونم نے کہا میری اور فواد خان کی آن سکرین جوڑی بہترین تھی لیکن سلمان خان کے ساتھ بھی اچھی لگتی ہوں۔

رواں سال ہونے والی بالی ووڈ شادیوں میں سے سونم کو کون سی شادی سب سے زیادہ اچھی لگی اس کے جواب میں اداکارہ نےکہا کہ انہیں ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کی شادی سب سے زیادہ اچھی لگی اور وہ ان کی شادی کی تصاویر دیکھ کر روپڑی تھیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

Tags

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin