fbpx
شوبز فن کار

رب نے بنا دی جوڑی : سوشل میڈیا سپر سٹارز شام ادریس اور فروگی ویٹیوز ازدواجی بندھن میں بندھ گئے

لاہور: معروف سوشل میڈیا سٹار شام ادریس اور فروگی ویٹیوز میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کے بعد حقیقی زندگی میں بھی ایک ہو گئے۔ پاکستانی نژاد کینیڈین شام ادریس اور ان کی دوست فروگی جو یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیو بلاگ اور پُرمزاح ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں، شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شام ادریس کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر 15 لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالورز ہیں، انکی ویڈیوز کو پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے، گذشتہ روز دونوں نے نکاح کر لیا جس کی ویڈیو بھی مداحوں کیلئے شیئر کی گئی

یوں تو شام اور فروگی کی دیگر ویڈیوز بھی دلچسپی سے بھرپور ہوتی ہیں انکی شادی کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ فروگی نے ماضی میں شام ادریس سے شادی کیلئے کئی مرتبہ انکار کیا تاہم 2 ماہ قبل نومبر میں آخرکار انہوں نے ہامی بھرلی اور یوں یوٹیوب سٹارز ایک دوسرے کیلئے عمر بھر کے ساتھی ٹھہرے

شام ادریس اور فروگی کی نکاح تقریب میں قریبی رشتے داروں کے علاوہ دوستوں نےشرکت کی، دنیا بھر سے سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے اور مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ کہ شام کی شریک حیات کا اصل نام سحر ہے تاہم سوشل میڈیا پر انھوں نے اپنے لئے فروگی استعمال کیا۔ شام ادریس معروف سوشل میڈیا سٹار زید علی کے بھی اچھے دوستوں میں شمار ہوتے ہیں


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin