fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

حاصل پور : چور سرگرم، قانون بے خبر، ایک ہی رات میں لاکھوں کاصفایا

حاصل پور (چوہدری شہزاد)

 حاصل پور میں ایک ہی رات میں چوروں نے مختلف مقامات پر بیس دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان نقد رقم چوری کر لیا

بلدیہ روڈ پر الفلاح بنک کی بیک سائیڈ پر مسلم پلازہ میں پانچ دوکانوں انارکلی بازار موڑ پر ایک دوکان چھونا والا روڈ باسٹھ والی پلی پر چند دن قبل افتتاح ہونے والی شاپ الکریم کیش اینڈ کیری اور وہاڑی روڈ پر تقریبا آٹھ دوکانوں کے تالے توڑے گئے وہاڑی روڈ کی دوکانوں سے آٹو سپیئر پارٹس کا سامان بیٹریاں نقد رقم چوری کر لی گئی جبکہ ہائی سکول کے سامنے حمزہ میڈیکل سٹور اور رحمت مارکیٹ میں درخشاں ٹیلرز کی دوکانوں کے بھی تالے توڑے گئے غریب محلہ میں حسنین شاہ نائب تحصیلدار کے فارم سے پانچ بکرے چوری کر لیے گئے پورا شہر رات بھر چوروں کے نرغے میں رہا اور چور دھڑلے کے ساتھ شہر بھر میں دوکانوں کے تالے توڑ کر دوکانوں کی صفائی کرتے رہے چوروں نے چھونا والا روڈ پر الکریم کیش اینڈ کیری شاپ سے چار لاکھ مالیت کی چوری کی اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی ساتھ اٹھا کر لے گئے حاصل پور میں پہلی بار اتنی دیدہ دلیری کے ساتھ رات بھر چور واردات کرتے رہے پولیس یا کسی اور ادارے کوئی خبر نہ ہوسکی تاجر برادری و شہریوں میں شدید اشتعال پایا جا رہا ہے جن دوکانوں کے تالے توڑے گئے ان میں احمد آوٹ فٹر،دی فیشن لیڈیز، کلیم سپر سٹور، سٹائلش بوتیک، عمر زرعی سنگھار، الکریم کیش کیری ،غوثیہ آٹوز، خان بیٹری سٹور ،راو آٹوز، شان آٹوز، فیصل آباد آٹوز، پاکستان آٹوز، اکرم آٹوز، جاوید آٹوز، حمزہ میڈیکل سٹور، بلال آٹوز، درخشاں ٹیلرز، عادل شاہ فارم کے علاوہ دربار حضرت رنگیلا شاہ کے مزار سے تین کیش بکس توڑ کر نذرانہ کی تمام رقم لے اڑے ایک ہی رات میں اتنی وارداتوں سے شہر میں سراسیمگی اور خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے جبکہ مرکزی انجمن تاجران حاصل پور کے صدر ملک عبدالحمید نے متاثرہ دوکانوں کا دورہ کرکے تاجر وں کو یقین دہانی کرائی کہ چوروں کو ٹریس کرانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائےگا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin