fbpx
پاکستان رپورٹرز نیوز

پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بار کوڈ ٹیکنالوجی متعارف

(جمیل ملک میڈیارپوٹر)

کراچی: پاکستان میں پہلی مرتبہ قبر پر بار کوڈ کے ذریعے اس میں دفن مردے کی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔

یہ پاکستان میں جذام کا علاج کرنے والی جرمن ڈاکٹر ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر ہے جو بظاہر دوسری قبروں کی طرح ہے لیکن اس میں ایک خاص بات ہے جو پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی، ان کی قبر پر ’بارکوڈ‘ لگایا گیا ہے جس کو موبائل فون سے اسکین کیا جا سکتا ہے۔

یہ بار کورڈ اسکین کرنے کے بعد اس تعارفی مواد کی جانب لے جائے گا جس پر ڈاکٹر روتھ فاؤ کی زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں، شاید آنے والے دنوں میں یہ ٹرینڈ قبر پر نام سے بنائی جانے والی تختیوں کی جگہ لے لے، اس سے پہلے کراچی میں ہی ایک سافٹ انجینئر کی جانب سے آن لائن سہولتوں سے مزین قبرستان متعارف کرایا گیا تھا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

Tags

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google

WordPress Video Lightbox Plugin