شوبز فن کار

اداکاری کا ایک اور باب بند ہوگیا، لیجنڈ قادر خان کینیڈا میں انتقال کر گئے

ممبئی: بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار قادر خان 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ شدید علالت کے باعث کینیڈا کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ انھوں نے اپنے 42 سالہ کیرئیر میں 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

قادر خان 22 اکتوبر 1937 کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے مکالمہ نگار، رائٹر، ولن ، کامیڈین کردار اداکار کے طور پر ناظرین کے درمیان اپنی منفرد شناخت بنائی۔ ان کی خاص بات یہ تھی کہ وہ کسی بھی کردار میں اپنے آپ کو ڈھال لیتے تھے۔  فلم قلی اور وردی میں ایک سفاکانہ ویلن کا کردار ہو یا پھر قرض چکانا ہے، جیسی کرنی ویسی بھرنی فلم میں جاندار مکالمہ بازی یا پھر باپ نمبری بیٹا دس نمبری اور پیار کا دیوتا جیسی فلموں میں مزاحیہ اداکاری، ان تمام کرداروں میں ان کا کوئی جواب نہیں تھا۔

انھوں نے 300 سے زائد فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شائقین کے دلوں میں گھر کیا، انکے بعض ڈائیلاگ آج بھی فلم بینوں کے دلوں پر نقش ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.