پاکستان سیاست

سندھ کا وزیر اعلیٰ ایسا ہونا چاہیئے جس پر کوئی عدالتی کیس نہ ہو

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کہ سندھ میں قیادت کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ سندھ میں ایسا وزیر اعلیٰ ہونا چاہئے جو زیر تفتیش نہ ہو، مراد علی شاہ نے منی لانڈرنگ کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو نشانے پر رکھ لیا، معاون خصوصی افتخار درانی نے سید مراد علی شاہ پر بڑے الزامات لگا دئیے، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں قیادت کی تبدیلی ناگزیز ہے، سندھ میں ایسا وزیر اعلیٰ ہونا چاہئے جو زیر تفتیش نہ ہو، سندھ حکومت منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کی گئی، مراد علی شاہ نے منی لانڈرنگ کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ پر سہولت کاری کے شواہد ہیں، مراد علی شاہ نے بطور وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ زرداری گروپ کے لیے سہولت کاری کی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ احتساب جمہوری عمل کا حصہ ہے، جے آئی ٹی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو قبول کرنا ہو گا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.