fbpx
پاکستان سیاست

‘اسٹیبلشمنٹ نے ملکی ترقی کیلئے کام کرنے والوں سے کبھی اچھا نہیں کیا’ : سابق صدر آصف علی زرداری

کشمور:  آصف زرداری کا کہنا ہے اسٹیبلشمنٹ نے ملکی ترقی کیلئے کام کرنے والوں سے کبھی اچھا نہیں کیا، یہ ہمیں جتنا ماریں گے ہم اتنا بڑھیں گے، جب ضمانت لی تو پاسپورٹ جمع کرا دیا تھا، تم نے گانا گانا ہے، راگ سے جیالوں پر اثر نہیں پڑتا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اردو اس لیے بولتا ہوں اسلام آباد میں بیٹھے گونگے بہرے سن سکیں، ہم کو یہ جتنا کاٹیں گے ہم اور بڑھیں گے، 2 بار بینظیر بھٹو کی حکومت گرائی گئی۔ انہوں نے کہا 18 ویں ترمیم سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوا، اپنے دور میں ہم نے 5 پل بنائے اب چھٹا بنائیں گے، میں نے 5 سال کامیابی سے حکومت چلائی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا ماضی میں تمام کام مفاہمت کے ساتھ کیے گئے، سوچ یہ ہے جب صوبوں کو حق دو تو اس کا نقصان ہوگا، ہم دھرتی اور عوام کی خاطر لڑ رہے ہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے کی کیا ضرورت تھی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin