پاکستان سیاست

کراچی میں سیاست دان غیر محفوظ، وزیر اعظم نے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی سیکورٹی کی ہدایت کر دی

کراچی:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سندھ حکومت نے کراچی میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم نہ کی تو رینجرز کو بطور گارڈز تعینات کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم نے کراچی میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی قیادت کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی کابینہ نے کراچی اور اسلام آباد میں سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

فرخ سبزواری کو چیئرمین ایس ای سی پی، عامر عظیم باجوہ کو پی ٹی اے میں ممبر ٹیکنیکل اور خاور صدیق کو ممبر انفورسمنٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

موبائل کمپنیوں کے لائسنسز کی تجدید کا معاملہ موخر کر دیا گیا۔ پندرہ جنوری کے بعد درآمد شدہ موبائل 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی ادا کر کے رجسٹر کروائے جا سکیں گے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.