پاکستان جرم و سزا

وکلاء کا نواز شریف کی سزا کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کا فیصلہ آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف ان کے وکلاء نے سرجوڑ لئے، احتساب عدالت کے سزا کے فیصلے کےمختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کو آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ نوازشریف کے وکلاء اپیل کی تیاری میں مصروف ہیں۔ نواز شریف نے خواجہ حارث کے وکالت نامے پر دستخط کر رکھے ہیں۔ فیصلے کے خلاف 10 روز میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔ 


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.