دنیا مذہب

دنیا کرسمس کی روشنیوں سے جگمگا اٹھی

فوٹو: اے ایف پی

اگرچہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے آنے سے کئی دن قبل ہی اس کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہیں، تاہم 20 دسمبر کے بعد اس کی تیاریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

امریکا سے لے کر برطانیہ اور جرمنی سے لے کر چین تک نہ صرف عیسائیت کے پیروکار بلکہ دیگر افراد بھی کرسمس کی خوشیاں منانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

کرسمس کے دن سے پہلے ہی کئی ممالک کے لوگ درخت، سانتاکلاز کے لباس، لائٹوں، کیکس اور دیگر چیزوں کا تبادلہ کرتے نظر آتے ہیں۔

کرسمس کے دن پر کئی ممالک کے گرجا گھروں سمیت نجی ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

اس دن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دنیا کے تمام ممالک میں ایک ہی دن یعنی 25 دسمبر کو منایا جاتا ہے، دیگر مذاہب کے قدرے ہر ملک میں ایک ہی دن نہیں منائے جاتے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

Tags

About the author

زرناش اریحا

زرناش اریحا، آسٹریا کے شہر ویانا میں رہائش پذیر ہیں اور دنیا بھر کی مشہور ویب سائٹس سے خبریں تلاش کر کے پاک ایشیاء کے قارئین، سامعین و ناظرین کے لیے انہیں پاک ایشیاء ویب سائٹ کی زینت بناتیں ہیں۔
زرناش آسٹریا میں بطور کنٹری ہیڈ بھی اپنے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دئے رہیں ہیں۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.