fbpx
پاکستان عدالت

غیروں پہ کرم اپنوں پہ ستم : شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں سرکاری ٹی وی کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا، عدالت عالیہ نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی کرپشن کے الزامات ہیں اور وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کو 23 نومبر کو درخواست ضمانت خارج کیے جانے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق شاہد مسعود پر مبینہ طور پر3 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بدعنوانی کا الزام ہے۔ بطور چیئرمین پی ٹی وی شاہد مسعود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کیلئے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا جس سے پاکستان ٹیلی وژن کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin