پاکستان سیاست

آزمائش کے وقت میں یواے ای نے پاکستان کا ساتھ دیا: وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے آزمائش کے وقت میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا تعاون پر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، یو اے ای کا تعاون پاکستان کے ساتھ دوستی اور خلوص کو ظاہر کرتی ہے، یو اے ای حکومت پاکستان کی مالی معاونت کی خاطر 3 ارب ڈالر فراہم کر رہی ہے

عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان کی معالی معاونت کی خاطر 3 ارب ڈالر فراہم کر رہی ہے، ابوظہبی فنڈ ڈویلپنٹ جلد ہی یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرا دے گا، رقم کی منتقلی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ ابوظہبیٰ فنڈ ڈویلپنٹ کے تعاون سے پاکستان میں تعلم، صحت اور توانائی جیسے ترقیاتی منصوبوں پر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کو لگ بھگ 12 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے، جس میں سے سعودیہ عرب 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں منتقل کرچکا ہے جبکہ مزید 1 ارب ڈالر چند روز میں وصول ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور چین سے بھی رقم ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے ساتھ ساتھ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آئے گا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.