پاکستان تازہ خبر

سی ای او سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس میاں جاوید نیب کی حراست میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

 سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سی ای او میاں جاوید کیمپ جیل میں دل کا دورہ پڑنے انتقال کر گئے، میاں جاوید یونیورسٹی کیمپس کے غیر قانونی کیس کے معاملے میں جوڈیشل ریمانڈ پر تھے۔

ذرائع کے مطابق میاں جاوید کو دل کا دورہ پڑنے سے فوری متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا، انتظامیہ کی جانب سے فوری ایکشن نہ لینے کے باعث میاں جاوید کی حالت غیر ہو گئی، کچھ دیر بعد متعلقہ انتظامیہ میاں جاوید کو ہسپتال منتقل کرنے لگی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

میاں جاوید کے انتقال کے بعد ان کے ورثا کی جانب سے پولیس سے درخواست کی گئی کہ ان کی ہتھکڑیاں اتار دی جائیں لیکن لاہور پولیس کے ملازمین نے ہتھکڑیاں اتارنے سے انکار کر دیا، مجسٹریٹ کے آنے کے بعد میاں جاوید کے ہاتھوں سے ہتھکڑیاں اتاریں گئیں۔

ادھر نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ میاں جاوید کی موت نیب کی حراست میں نہیں ہوئی، میاں جاوید سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.