پاکستان کرکٹ

پی ایس ایل 4، ٹورنامنٹ کی ٹیم نمبر 6 بک گئی

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خرید لی۔

 ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پی ایس ایل انتظامیہ نے بتایا کہ علی خان ترین نے چھٹی فرینچائز کے حقوق حاصل کر لیے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس ٹیم کی بولی کے لیے اس کی بنیادی قیمت 52 لاکھ ڈالر (تقریباً 72 کروڑ روپے) رکھی گئی تھی، تاہم علی ترین نے اس قیمت سے زیادہ کی بولی لگا کر حقوق حاصل کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ایس ایل اتظامیہ نے بتایا کہ علی ترین اس ٹیم کے حقوق آئندہ 7 سال کے لیے حاصل کر لی ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کا اضافہ راوں برس ہونے والے ایڈیشن میں کیا گیا تھا جسے شون پراپرٹی بروکرز نے خرید کر اس کا نام ملتان سلطانز رکھا تھا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم 2018 میں ہونے والے ایڈیشن میں لوگوں کی نگاہوں کا مرکز رہی اور ابتدا میں اس نے حریف ٹیموں کے خلاف یکطرفہ فتوحات سمیٹیں لیکن اپنے اختتامی میچوں میں اسے پے درپے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

رواں برس ہی ملتان سلطانز کی ٹیم طے شدہ وقت کے مطابق متعدد مواقع ملنے کے باجود اپنی بینک گارنٹی جمع کروانے میں ناکام رہی جس کے بعد پی سی بی نے ان کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی نے شون پراپرٹی بروکرز کی زیر ملکیت فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ منسوخ کردیا جس کے بعد فرنچائز کے تمام تر مالکانہ حقوق واپس پاکستان کرکٹ بورڈ کو منتقل ہو گئے تھے۔

دریں اثنا پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ ہوا جس میں اس ٹیم کو ’چھٹی ٹیم‘ کا نام دیا گیا۔

پی سی بی نے چھٹی ٹیم کی نیلامی کا فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے اس کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم فرنچائز کی فروخت کے عمل میں حصہ لیں گے اور کوشش ہو گی کہ جنوبی پنجاب میں ٹیم آئی ہے تو ہمارے ہاتھ سے نہ جائے۔’

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے حوالے سے کافی کام کر رہے ہیں اور ہمارا پروگرام ہے کہ ہر ضلع میں ایک گراؤنڈ اور اکیڈمی بنانے کے ساتھ ساتھ کلب کرکٹ کو سپورٹ کریں اور اگر پی ایس ایل کی ٹیم بھی آ جاتی ہے تو ہمارے کام کو مزید تقویت ملے گی۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14فروری 2019 کو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

Tags

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.