دنیا شوبز

کرینہ کپور ماں ہونے کے باوجود اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کو بیک وقت ساتھ ساتھ آگے بڑھا رہی ہیں، سوارا بھاسکر

بولی وڈ بے بو کرینہ کپور رواں برس سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانی کے ساتھ بولڈ کامیڈی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں نظر آئی تھیں۔

چار خواتین کی مرکزی کاسٹ پر مبنی اس فلم نے نہ صرف ریکارڈ کمائی کی تھی، بلکہ اسے تنقید نگاروں نے ابھی ایک بہترین فلم قرار دیا تھا۔

اس فلم کی کامیابی کے بعد رواں برس اگست میں کرینہ کپور نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی پر بات کرتے ہوئے خود کو خواتین کے لیے رول ماڈل بھی قرار دیا تھا۔

کرینہ کپور نے انٹرویو میں خود کو دیگر خواتین کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ خواتین ان سے متاثر ہوکر آگے بڑھیں گی۔

Image result for kareena kapoor hot

اداکارہ نے دلیل دی تھی کہ وہ ایک شادی شدہ خاتون ہونے کے ساتھ ایک بچے کی ماں اور کامیاب اداکارہ بھی ہیں، ساتھ ہی وہ اپنے وقت کو اپنی تمام ذمہ داریوں میں تقسیم کرکے ایک آئیڈیل اور دوسری خواتین کو متاثر کرنے والی زندگی گزار رہی ہیں۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف کام میں مصروف رہنے والی ماں بلکہ بیوی بھی ہیں اور ساتھ ہی وہ اپنے خاندان، دوستوں اور زندگی کے دیگر اہم معاملات کے لیے بھی مناسب وقت نکالتی ہیں۔

تاہم اب ان کی قریبی دوستی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی انہیں خواتین اور خصوصی طور پر نوجوان لڑکیوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا ہے۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق اپنی آنے والی ویب سیریز کی تشہیر کے دوران بات کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے کہا کہ ان کی نظر میں کرینہ کپور نوجوان لڑکیوں کی رول ماڈل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کو بیک وقت میں ایک ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہیں اور کامیابی کی منزلیں طے کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ کرینہ کپور سے دیگر لڑکیاں متاثر ہوں گی اور ان کی طرح ذاتی اور پروفیشنل زندگی کو ایک ساتھ آگے بڑھائیں گی

سورا بھاسکر نے کرینہ کو نوجوان لڑکیوں کی رول ماڈل قرار دیا—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

انٹرویو کے دوران سوارا بھاسکر نے بتایا کہ اگر انہیں موقع ملا تو ہو ضرور بائیوگرافی فلموں میں کام کریں گی۔

سوارا بھاسکر نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں اداکارہ مدھو بالا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے کا شوق ہے، اگر کسی نے مدھو بالا پر فلم بنائی اور انہیں پیش کش کی گئی تو وہ ضرور اس میں کام کریں گی۔

ساتھ ہی انہوں نے فلموں میں بھارتی سیاستدان اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش بھی اظہار کیا۔

Image result for swara bhaskar


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin