fbpx
تازہ خبر دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا کیڑا دریافت ہو گیا

زیرزمین رہنے والی ایک کیڑے جیسی مخلوق کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھ دیا گیا ہے جس کی وجہ ان کا موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے رویہ ہے۔

اینویرو بلڈ نامی کمپنی نے اس ایمفیبین (خشکی اور تری دونوں میں رہنے والی مخلوق) کا نام ڈرموفس ڈونلڈ ٹرمپی رکھنے کے لیے 25 ہزار ڈالرز ایک موسمیاتی گروپ رین فورسٹ کو ادا کیے

فوٹو شکریہ اینویروبلڈ

کمپنی کے شریک بانی ایڈن بیل نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس مخلوق کا نام ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ یہ کیڑا ریت میں منہ چھپا کر خود کو ارگرد کے حقائق سے روپوش سمجھتا ہے اور امریکی صدر بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کے سائنسی حقائق سے گریز کے لیے اپنا سر زمین کے اندر چھپالیتے ہیں۔

ڈرموفس ڈونلڈ ٹرمپی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس کی بقا کو خطرہ لاحق ہے، جس کی وجہ اس کے ہم نام کی موسمیاتی پالیسیاں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کمپنی کوئی سیاسی ادارہ نہیں مگر ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہر ایک کو وہ سب کچھ کرنا چاہئے جو دنیا کو بہتر بنانے میں مدد دے سکے۔

اس کمپنی نے اس مخلوق کی ٹرمپ جیسے بالوں کی ایک ایڈٹ تصویر بھی شیئر کی ہے۔

— فوٹو بشکریہ اینویرو بلڈ

خیال رہے کہ اس مخلوق کو حال ہی میں دریافت کیا گیا تھا اور اس کے نام پر غور کیا جارہا تھا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin