fbpx
پاکستان سیاست

شکوہ جواب شکوہ :زرداری کے اثاثے سامنے آگئے، اب عمران خان اورفیصل واوڈا اپنے اثاثوں سمیت تشریف لے آئیں : پیپلز پارٹی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے درخواستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔

پیپلز پارٹی کے وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔

بعد ازاں پی پی پی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سے عمران خان اور ان کی ہمشیرہ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے درخواستیں کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جتنے بھی انتخابات میں حصہ لیا ان سب کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، ‘ہم عمران خان کی بیرون ملک میں جائیداد ثابت کریں گے‘۔

فرحت اللہ باہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو اب تک صرف ٹیکس کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی اور سیاسی طریقے سے ثابت کریں گے کہ یکطرفہ احتساب ہو رہا ہے۔

پی پی پی کی جانب سے جہانگیر ترین کے کاروبار کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے بھی درخواست دی گئی۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ’ہم حکومت اور اپوزیشن میں تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، سب کا ایک ہی قانون کے تحت احتساب ہونا چاہیے‘۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin