fbpx
پاکستان سیاست

نیو یارک میں اپارٹمنٹ، الیکشن کمیشن سے پوشیدہ، زرداری کی نااہلی متوقع

 امریکا میں مبینہ فلیٹ چھپانے کا الزام، سابق صدر آصف زرداری پر بھی نااہلی کی تلوار لٹک گئی، تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست، سابق صدر صادق اور امین نہیں رہے، نااہل قرار دیا جائے،خرم شیر زمان کی استدعا

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر این اے 213 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، آصف زرداری نیویارک میں قائم اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، الیکشن کمیشن میں جمع اثاثوں میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں ہے، اثاثے چھپانا آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے زمرے میں آتا ہے، آئین کے مطابق آصف علی زرداری صادق اور امین نہیں رہے، سابق صدر کو نااہل قرار دیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قوم 24 دسمبر کو اچھی خبر سنے گی، جے آئی ٹی نے ایک رپورٹ جمع کرا دی ہے، تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کرپشن میں بڑے ہاتھیوں کیخلاف سب سے پہلے کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا آصف علی زرداری نے جو اثاثے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے اس میں بیرون ملک جائیداد کا ذکر نہیں کیا، درخواست دائر کی ہے کہ آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کی نشست سے ہٹایا جائے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے صوبے میں جو تعلیم کا حال کیا وہ عوام جانتے ہیں، جو تباہی پیپلزپارٹی نے مچائی اسکا ریکارڈ پوری دنیا میں نہیں، یہ بھی درخواست دائر کی ہے کہ امریکا میں آصف زرداری نے یہ جائیداد خریدی ذرائع کیا تھے۔ انہوں نے کہا تمام ادارے آزاد ہیں، تحریک انصاف نے کسی ادارے پرکوئی دباؤنہیں ڈالا ہوا، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے انہیں این آراونہیں دینا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin