پاکستان سیاست

مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑدی ہے: نواز شریف

 سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کر دیا، 10 ہزار میں ملنے والا راشن اب 16 ہزار میں ملتا ہے۔ مہنگائی کاطوفان آگیا ہے،غریب آدمی کو سمجھ نہیں آرہا کیا کرے۔ ہمارے دور میں مہنگائی کی کمر توڑ دی گئی تھی۔

نوازشریف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ جب ن لیگ کی حکومت آئی ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اوردہشتگردی ختم ہوئی، ترقی کو آگے بڑھایا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے موٹروے بنائے، ملک میں سی پیک لائے، ہمارے دور میں پاکستان نے معیشت، دفاع سمیت ہر شعبے میں ترقی کی جس کوغیرملکی بھی مانتےہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے مہنگائی کی کمر توڑی، 10 ہزارمیں ملنےوالاراشن اب 16 ہزارمیں ملتا ہے۔ موجودہ حکومت نے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کر دیا، غریب آدمی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کرے۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.