fbpx
پاکستان تازہ خبر

قید میں مولانا خادم رضوی کا دل بیمار ، ہسپتال منتقل

 زیر حراست مولانا خادم حسین رضوی کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے انھیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

مولانا خادم رضوی کو گزشتہ شام جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں ان کے ای سی جی، ایکسرے کے علاوہ بلڈ ٹیسٹ کیے گئے بعد ازاں خطرے سے باہر ہونے کے بعد انہیں سخت سکیورٹی حصار میں پرائیویٹ کمرہ نمبر 5میں منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق مولانا خادم رضوی کا بلڈ پریشر ہائی تھا، بیماری کی نوعیت کا اندازہ بلڈ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد لگایا جائے گا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google