fbpx
پاکستان سیاست

عنقریب پیپلز پارٹی کا بڑا لیڈر پکڑا جانے والا ہے، فردوس شمیم

 سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے قبل ازوقت انتخابات کی تردید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے بڑے لیڈر کی گرفتاری کی پیش گوئی کر دی۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے سرکاری سکول میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ یہ سکول پانی کی لائن پر تعمیر کیا گیا ہے اور یہاں کچرا بھی پھینکا جاتا ہے، گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی نے سکول کی بہتری کے لیے اقدامات شروع کیے جس پر سکول انتظامیہ کا تبادلہ کر دیاگیا۔

فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ ایک طرف جیل والے کمرے سے شہد اور زیتون تو دوسری طرف عوام کا تیل نکل رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے قبل ازوقت انتخابات کو رد کرتے ہوئے پی پی کے بڑے لیڈرکی گرفتاری کی پیش گوئی کر دی اور کہا کہ ان کا بڑا لیڈر عنقریب پکڑا جانے والا ہے جس نے گیارہ سال سندھ کو لوٹا، جب لیڈر پکڑا جائے گا تو یہ تتر بتر ہونگے۔

انہوں نے وزیر تعلیم سندھ کے اپنے بچے کے سرکاری سکول میں داخلے پر کہا کہ شاید وہی ایک سکول اس قابل ہوگا، ورنہ تو سندھ کے بیشتر تعلیمی اداروں میں فرنیچر ہی موجود نہیں اور چھتیں گر رہی ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google