کھیل ہاکی

بیلجیم کی ٹیم پہلی بار ہاکی کی ورلڈ چیمپئن بن گئی

بھوونیشور:  بیلجیم کی ٹیم نیدرلینڈز کو تین دو سے ہرا کر پہلی بار ہاکی کی ورلڈ چیمپئن بن گئی، فائنل میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آٹھ ایک سے شکست دے کر کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بیلجیم ہاکی کا نیا حکمران جبکہ ورلڈ کپ کے فائنل میں فیورٹ نیدرلینڈز ناکام ہو گئی۔ بھونیشور میں کھیلا جانے والا فائنل مقررہ وقت میں صفر صفر سے برابر رہا۔

پینالٹی شوٹ آؤٹ پر بیلجیم نے تین دو سے میدان مار لیا جس سے نیدرلینڈز کا چوتھی بار عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔ بیلجیم کی ٹیم نے فتح پر خوب جشن منایا، فاتح ٹیم کے گول کیپر ہیرو قرار پائے۔

دوسری جانب تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آٹھ ایک سے شکست دی۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin