پاکستان سیاست

اگر قبل ازوقت انتخابات ہوئے تو زیادہ سیٹیں جیتیں گے، حماد اظہر

 وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت صیح سمت میں جا رہی ہے، قبل ازوقت انتخابات کرانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم اگر قبل ازوقت انتخابات ہوئے بھی تو پہلے سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ سابق حکومت کی ایمنسٹی سکیم کو لیگل حیثیت حاصل ہے، ٹیکس دینے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے، ایف بی آر کو بزنس فرینڈلی ادارہ بنایا جائے گا۔ مینوفیکچرنگ کے حوالے سے غیر ضروری ٹیکسوں کو ختم کریں گے لیکن ریونیو ٹیکس کے معاملات پر کسی کو کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے آتے ہی نان فائلرز کیخلاف کارروائی شروع کی، ریونیو کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، ساڑھے 14 سے 15 لاکھ شہریوں نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے، جنہوں نے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیے ان کے پیچھے جائیں گے جبکہ حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.