fbpx
پاکستان سیاست

پی پی 168: تحریک انصاف کامیاب، ن لیگ نے دبارہ گنتی کی درخواست دےدی

 پی پی 168 سے ن لیگی امیدوار رانا خالد قادری نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے درخواست جمع کرا دی، رانا خالد قادری نے درخواست رٹیرننگ افسر رحم زادہ خان کو جمع کروائی۔

لیگی رہنما نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد زیادہ ہے، ملک اسد کھوکھر کی جیت کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہ کیا جائے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست پی پی 168 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں‌ تحریک انصاف کے امیدوار 17 ہزار 579 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے رانا خالد 16 ہزار 892 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 168 کے ضمنی الیکشن کے آر ٹی ایس نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر 17579 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ن لیگ کے رانا خالد ووٹ 16892 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں 83 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے۔ پولنگ سٹیشنز پر 3000 ہزار پولیس اہلکار تعینات جبکہ رینجر اہلکار بھی پولنگ سٹیشن پر موجود رہے۔ ڈی آئی آپریشنز لاہور کے مطابق ووٹرز کی 3 مقامات پر چیکنگ ہوئی، حلقے میں 83 پولنگ سٹیشن اے بی اور سی کٹیگری میں تقسیم کیا گیا، 22 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

WordPress Video Lightbox Plugin