fbpx
پاکستان موسم

پنجاب میں دھند “اندھا دھند”

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند اندھا دھند چھاگئی، بیشتر مقامات پر حد نگاہ صفر رہی، ملتان سے خانیوال اور پشاور سے رشکئی تک موٹر وے کو بند کر دیا گیا، مختلف حادثات میں 28 افراد زخمی ہوگئے۔

ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی اور میاں چنوں سمیت دیگر میدانی علاقوں میں دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر نظر آئے، ملتان سے خانیوال اور پشاور سے رشکئی تک موٹر وے کو بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں۔

دھند کے باعث بعض مقامات پر حادثات بھی پیش آئے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کمالیہ پیر محل روڈ پر وین ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ رحیم یارخان میں دھند کے باعث دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر ہوئی۔ حادثے میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کروڑ لعل عیسن میں ٹرک مینار سے ٹکرا گیا، جس سے ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے پنجاب میں دھند کا سلسلہ آئندہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔


پاک ایشیاء ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ ہماری صحافت کو سرکاری اور کارپوریٹ دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مالی تعاون کیجیے نیز اس خبر کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کمنٹس میں کریں اور شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی کریں

About the author

عدیل رحمان (معاون مُدیر)

عدیل رحمان پاک ایشیاء میں بطور معاون مُدیر کے طور پر اپنی خدمات ادا کر رہے ہیں- یہ پاک ایشیاء کے ابتدائی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں منفرد تخلیقی صلاحیتوں سے نوازا ہے جس کا اظہار اکثر اُن کی خبروں کی سُرخیوں سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.




From Google